حکومت پاکستان نے457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)حکومت پاکستان نے457 بھارتی قیدیوں (58سول اور 399ماہی گیر) کی فہرست پیر کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام 21مئی 2008ءکو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے قونصلر رسائی معاہدے کی شقوں سے ہم آہنگ ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری اور یکم …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)حکومت پاکستان نے457 بھارتی قیدیوں (58سول اور 399ماہی گیر) کی فہرست پیر کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام 21مئی 2008ءکو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے قونصلر رسائی معاہدے کی شقوں سے ہم آہنگ ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری اور یکم جولائی کو باالترتیب سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پاکستان 8 جنوری 2018ءکو 146 ماہی گیر رہا کرے گا جبکہ بھارت کی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply