حکومت پاکستان کا انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔ وزیر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہماری دعائیں ایرانی اور عراقی بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس المناک آفت میں جاںبحق ہوئے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی۔

Leave a Reply