حکومت پیناڈول اور پیراسٹامول بنانے والوں کو سبسڈی فراہم کرے گی، وزیراعظم محمد شہباز شریف

قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):حکومت پیناڈول اور پیراسٹامول بنانے والوں کو سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ لوگوں کیلئے ان ادویات کو قابل استطاعت بنایا جا سکے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی مختلف سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے زوم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر احسن چیمہ اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، خیموں اور ادویات کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیائے خوردونوش خصوصاً بچوں کی خوراک کی تقسیم کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں، ریلوے نظام، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں جو 20 سے 26 ستمبر تک ہوگا۔