حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، معاون خصوصی ہارون اختر خان

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت وپیداوارہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بڑھانے میں ایس ایم ایز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، سمیڈا جیسے ادارے پاکستان کےلئے نہایت اہم ہیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں سمال اینڈ …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت وپیداوارہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بڑھانے میں ایس ایم ایز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، سمیڈا جیسے ادارے پاکستان کےلئے نہایت اہم ہیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے بورڈ کے 31ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے نئے بورڈ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سمیڈا کا نیا ڈھانچہ حتمی شکل اختیار کر گیاہے اورسمیڈا کے نئے ماڈل میں آؤٹ سورسنگ اور پالیسی و پروگرام ڈیزائن پر توجہ دی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے سمیڈا کے لیے آؤٹ سورسنگ ماڈل اپنانے کی ہدایت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کے علاقائی دفاتر آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی قائم ہوں گے، سمیڈا کے سی ای او کی تعیناتی پر بھی غورہورہا ہے اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق فوری تقرری ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیومن ریسورسز کمیٹی سی ای او کی تقرری کے لیے نامزد کی گئی ہے ۔

ہارون اختر نے کہا کہ سمیڈا جیسے ادارے پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے، اس میں بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیڈا میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں، سمیڈا کے سی ای او کی تعیناتی صرف اور صرف میرٹ پر ہوگی اورشفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا خواتین اور مائیکرو انٹرپرائزز پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، سمیڈا کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بڑھانے میں ایس ایم ایز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید خبریں