حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کرنے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہے،ہارون اخترخان

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت اداروں کی غیر ضروری مداخلت، ہراسانی اور قرضوں کی فراہمی سے متعلق کمیٹیوں کا اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد کاروباری اور صنعتی شعبوں کو درپیش اہم مسائل کا حل تلاش کرنا …

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت اداروں کی غیر ضروری مداخلت، ہراسانی اور قرضوں کی فراہمی سے متعلق کمیٹیوں کا اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد کاروباری اور صنعتی شعبوں کو درپیش اہم مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

ہارون اختر خان نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق یہ پالیسیاں معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کرنے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے پاکستانی معیشت میں کاروباری برادری کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور ان کے مفادات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

ہارون اختر خان نے مزید بتایا کہ کاروباری سرگرمیوں میں سہولت دینے اور بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ قرضوں تک رسائی کے حوالے سے ایک جامع پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ مالی شمولیت اور کاروباری سہولت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ کمیٹی کاروباری برادری اور صنعت کاروں کو درپیش چیلنجز اور شکایات کا مؤثر اور بروقت حل پیش کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔

مزید خبریں