حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ’’پاک ای پی اے‘‘ سے منظور شدہ لیبارٹریوں سے معائنہ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں ، بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اسلام آباد کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نقصان دہ …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ’’پاک ای پی اے‘‘ سے منظور شدہ لیبارٹریوں سے معائنہ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں ، بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اسلام آباد کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں جو سموگ کو بڑھاتی اور عوامی صحت کو خطرے میں ڈالتی ہیں ، اس لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادارے نے گاڑیوں کے مالکان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہئے، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مالکان اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا کر ضروری سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔