حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے …

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی اور میں ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی جبکہ کیروسین آئل اورلائیٹ ڈیزل پر سیلزٹیکس میں کمی کی جائیگی، یہ بات قابل ذکرہے کہ حکومت لائیٹ ڈیزل اورکیروسین آئل پر پیٹرولیم لیوی کا اطلاق نہیں کررہی،اس فیصلے سے محصولات پر4.8 ارب روپے کافرق پڑے گا۔یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈڈیزل 110.76 روپے، کیروسین آئل 80 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹرہوگی۔