اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 81.53روپے فی لٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے96پیسے اور …
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 81.53روپے فی لٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے96پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6روپے79پیسے فی لیٹر اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91 فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی 58.37روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32روپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا پیٹرولیم پر سیلز ٹیکس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں بنگلہ دیش،بھارت اور ترکی کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔








