اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک سے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہیں،کورونا کیسز کے حوالے سے جو تخمینہ لگایا گیا تھا، اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر …
حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ، متاثرہ افراد کے کیسز اور اموات تخمینوں سے کم ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سپریم کورٹ کو بریفنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک سے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہیں،کورونا کیسز کے حوالے سے جو تخمینہ لگایا گیا تھا، اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کے حوالے سے جو اندازہ لگایا گیا تھا، ملک بھر میںاس سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کی وبا سے اموات بھی تخمینوں سے کم ہوئی ہیں۔اس موقع پر احاطہ عدالت میں داخل ہونے پر معاون خصوصی ظفر مرزا کا ٹیمپریچر چیک کیا جو97 درجے فارن ہائیٹ تھا ۔ معاون خصوصی عدالت عظمی میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دینے کیلئے پیش ہوئے ۔سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ طلب کر رکھی تھی۔








