لاہور۔11 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزےر تجارت وپاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ،اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے،ان خیالات …
حکومت کی انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا لیا ،لوڈشیڈنگ اب قصہ پارینہ بن چکی ،ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا،،وفاقی وزےر تجارت پرویز ملک

مزید خبریں
لاہور۔11 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزےر تجارت وپاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ،اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔پروےز ملک نے کہا کہ 2013ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو عوام کو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑتا تھا، موجودہ حکومت نے توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔








