اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو کامیابی کے ساتھ استحکام کی جانب لیکر جارہی ہے،حکومت کے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے سے نکال کر معاشی ترقی کی …
حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،بلال اظہرکیانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو کامیابی کے ساتھ استحکام کی جانب لیکر جارہی ہے،حکومت کے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، طویل المدتی پائیداری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس نافذ کی گئی مضبوط اصلاحات اور مؤثر اقدامات کی بدولت ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات میں اضافہ ہواجسے آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا ہے۔
اگلے مرحلے میں اصلاحات ان بڑے آمدنی والے طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر مرکوز ہوں گی جو اب تک نظام سے باہر ہیں۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ معاشی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی سربراہی میں نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ برآمدی مسابقت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے اخراجات میں کمی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے تاکہ برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے۔بلال اظہر کیانی نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پسماندہ طبقات کی بہتری اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں،ان کی قیادت میں پنجاب میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔








