اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے صحت کے شعبہ میں انقلاب ضرور آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان کی ہیلتھ سروسز کے لئے پیکج دیا ہے جس …
حکومت کے مثبت اقدامات سے صحت کے شعبہ میں انقلاب ضرور آئے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے صحت کے شعبہ میں انقلاب ضرور آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان کی ہیلتھ سروسز کے لئے پیکج دیا ہے جس کا مقصد ملک میں بنیادی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سے بڑے ہسپتالوں تک سہولیات دی جائیںگی۔ آئندہ کچھ دنوں میں رُورل ہیلتھ سینٹر شاہ اللہ دتّا میں بھی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 16 ہیلتھ یونٹ کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ پمز، پولی کلینک سمیت تمام بڑے ہپتالوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔








