حکومت کے پاس نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتیں ہیں ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتیں ہیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت حاصل ہے ۔سلمان صفدر ایک وکیل ہیں لیکن وہ میڈیا …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتیں ہیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت حاصل ہے ۔سلمان صفدر ایک وکیل ہیں لیکن وہ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل اسپیشلسٹ کا رول ادا کررہے تھے ۔اگر سلمان صفدر قانونی نکات پر توجہ دیں گے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

سلمان صفدر نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت میسر ہے۔حکومت نہ پہلے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے غافل تھی نہ آئندہ کوئی غفلت برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لانے کے سپریم کورٹ کے حکم سے پہلے انہیں چھ مرتبہ ہسپتال لایا گیا۔ ان کے بلڈ پریشر کے معاملہ میں جب ضرورت پڑی تو لندن سے ڈاکٹر بلایا گیا ۔ان کا علاج اس معیار کے مطابق کیا گیا جو ان کے لیے ضروری تھا۔ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں 13 سالہ دور بدترین دور حکومت رہا ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں کسی قسم کی ترقی یا عوام کو سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔ جب تک خیبرپختونخوا میں ممکنہ اہداف حاصل نہیں کرلیتے وہاں ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا۔

حکومت کے پاس اب وہاں ناکامی کا کوئی آپشن موجود نہیں ۔ریاست اور ریاستی ادارے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی کا مکمل عدم تعاون رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پی ٹی آئی کے طرف سے خود پر ایک سیاسی خودکش حملہ تھا۔آخری آپشن کے طور پر گورنر راج اور ایمرجنسی کو لگایا گیا ۔ پی ٹی آئی کا دور ہمیشہ پاکستان میں فساد اور انتشار کا دور رہا ہے۔اب ملک سے فساد اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔خیبرپختونخوا اور پاکستان امن اور ترقی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔