اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کےلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کااسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کےلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے سامنے سر جھکانے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اللہ کی عنایات کا شکر ادا کیا جائے کہ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات یعنی انسان بنایا اور ہمیں راہِ راست پر رکھا یعنی مشرف بہ اسلام کیا۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کے اظہار اور اس کا شکر بجا لانے کےلئے جس طرح نماز کی ادائیگی ضروری ہے، اسی طرح انسانی معاشرے میں سکون و اطمینان اور انسانوں کے باہمی تعلقات کو خوشگوار رکھنے کےلئے سچ بولنا بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے جھوٹ کو سخت ناپسند فرمایا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین اس موقع پر طالبات میں گھل مل گئیں۔ طالبات نے انہیں اپنی نصابی سرگرمیوں کے بارے میںآگاہ کیا۔








