اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ اخلاق ایک ایسی قدر ہے جس کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا، اس کی پامالی سے معاشرے بے قدری اور انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں، دنیا کے بیشتر مسائل کا سبب بھی یہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں انجمن فیض الاسلام مندرہ کی طالبات …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا انجمن فیض الاسلام مندرہ کی طالبات سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ اخلاق ایک ایسی قدر ہے جس کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا، اس کی پامالی سے معاشرے بے قدری اور انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں، دنیا کے بیشتر مسائل کا سبب بھی یہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں انجمن فیض الاسلام مندرہ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ادارے کی پرنسپل مسرت شفیق اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ بچیوں سے ملاقات کا مقصد یہ ہے کہ بزرگوں اور بچوں کے درمیان روابط کو فروغ ملے اور ان کے ذریعے کچھ اچھی باتیں اور وہ اقدار بچوں تک منتقل ہو سکیں گی جنہیں ہمارے بزرگوں نے ہم تک پہنچایا تاکہ ہم لوگ اچھے انسان اور اچھے مسلمان بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاق ایک ایسی قدر ہے جس کے بغیر انسانی معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور دنیا میں رہنا مشکل ہو جاتا ہے، نبی کریم کی تعلیمات بھی اخلاق پر مبنی تھیں۔ خاتون اول نے کہا کہ اخلاق کا پہلا سبق ہم اپنے گھر سے سیکھتے ہیں یعنی بڑوں کا ادب، چھوٹوں سے شفقت اور پیار، حق دار کو اس کے حق کی ادائیگی اور کمزوروں کی مدد وغیرہ۔ یہ ایسی باتیں ہیں جنہیں ہم سب جانتے ہیں اور ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاق کے بارے میں قرآن کی ہدایت و فلسفہ اور حضور اکرم کے معمولات زندگی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔








