خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین کا ترک خاتون اول محترمہ ایمینے اوردیگر مہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین اور ترک خاتون اول محترمہ ایمینے، نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور شمالی ترک جمہوریہ قبرص کے درمیان ہمیشہ مثالی تعلقات رہے ہیں اوریہ برادر ملک خوشی اور غمی کے مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں ظہرانہ کے موقع پر کی جو معزز مہمانوں …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین اور ترک خاتون اول محترمہ ایمینے، نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور شمالی ترک جمہوریہ قبرص کے درمیان ہمیشہ مثالی تعلقات رہے ہیں اوریہ برادر ملک خوشی اور غمی کے مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں ظہرانہ کے موقع پر کی جو معزز مہمانوں کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ظہرانہ میں وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ خاتون اول پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکی اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے عوام سے یگانگت محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہم تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں اور دونوں دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ تعلقات محبت، باہمی احترام، جذبہ خیر سگالی، عتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیںیہی وجہ ہے کہ دنیا کے بیشتر مسائل پر ہمار ا موقف یکساں ہے اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply