اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی چوتھی برسی اتوار کومنائی گئی۔اس موقع پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر مریم مختیار کی پوسٹس اور تصاویر شیئر کیں اور ان کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نے کراچی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2007ء میں پاک فضائیہ میں بحیثیت فائٹر پائلٹ گریجویشن کی، انھوں نے 6 …
خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی چوتھی برسی اتوار کومنائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی چوتھی برسی اتوار کومنائی گئی۔اس موقع پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر مریم مختیار کی پوسٹس اور تصاویر شیئر کیں اور ان کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نے کراچی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2007ء میں پاک فضائیہ میں بحیثیت فائٹر پائلٹ گریجویشن کی، انھوں نے 6 مئی 2011 ء کو پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اپنی انسٹر کٹر کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں کہ ان کا طیارہ 24 نومبر کو میانوالی کے قریب کندیاں کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا،مریم اور ان کی شریک پائلٹ نے طیارے کو تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب ہوئیں تاہم انہیں چوٹیں آئیں جوان کی شہادت کا باعث بنیں۔ حکومت نے 23 مارچ 2016ء کو بعد از مرگ مریم مختیار کو تمغہ بسالت سے نوازا۔








