خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کادہشت گردی،داخلی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحادو یکجہتی پر زور

جکارتہ۔ 03 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا اورخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دہشت گردی کے خلاف اور داخلی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے اتحادو یکجہتی پر زور دیا ہے سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں اسلامی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی ممالک اور دنیابھر کودہشت گردی ،ثقافتی …

جکارتہ۔ 03 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا اورخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دہشت گردی کے خلاف اور داخلی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے اتحادو یکجہتی پر زور دیا ہے سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں اسلامی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی ممالک اور دنیابھر کودہشت گردی ،ثقافتی تصادم ،مختلف ممالک کی خود مختاری اور ان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی اور دیگر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی اتحادو یکجہتی کا ثبوت دینا ہے اور آپس کے تعلقات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے تعاون کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھنا ہیں ۔ انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنے انڈونیشیا کے دورے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پربھی دستخط کئے گئے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply