سنگاپور ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس کی وجہ سعودی وزیر پٹرولیم کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی ضرورت بارے شکوک و شبہات کے اظہار کے باعث آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں عالمی سطح پر خام تیل کی زائد سپلائی میں کمی کیلئے ممکنہ معاہدے بارے پائی جانے …
خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
سنگاپور ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس کی وجہ سعودی وزیر پٹرولیم کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی ضرورت بارے شکوک و شبہات کے اظہار کے باعث آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں عالمی سطح پر خام تیل کی زائد سپلائی میں کمی کیلئے ممکنہ معاہدے بارے پائی جانے والی امیدوں کا دم توڑنا ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 7 سینٹ کی کمی سے 47.26 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ڈیلیوری کے سودے 11 سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.56 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔








