خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی‘ ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی۔ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کمیٹی سابقہ تفتیشی افسر سے ملاقات کے علاوہ اب تک ان کیسز میں موجود تمام ریکارڈ اور شواہد اپنی تحویل میں لے گی …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی۔ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کمیٹی سابقہ تفتیشی افسر سے ملاقات کے علاوہ اب تک ان کیسز میں موجود تمام ریکارڈ اور شواہد اپنی تحویل میں لے گی ۔ دستیاب شواہد اور سابقہ تفتیشی افسر کی بریفننگ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چار رکنی کمیٹی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان اہم کیسز کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کی غرض سے تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاءالاسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply