خان صا حب اور ان کے ہمنواسیا ست میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کسی کو چیلنج نہیں کر رہی ، نواز شر یف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، خان صا حب اور ان کے ہمنواسیا ست میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق گوجرانوالہ۔7 اگست (اے پی پی )وفا قی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی کو چیلنج نہیں کر رہی اور نہ ہی کسی …

مسلم لیگ ن کسی کو چیلنج نہیں کر رہی ، نواز شر یف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، خان صا حب اور ان کے ہمنواسیا ست میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق

گوجرانوالہ۔7 اگست (اے پی پی )وفا قی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی کو چیلنج نہیں کر رہی اور نہ ہی کسی کو دباو میں لانا چاہتے ہیں، کوئی فیصلہ یا فتوی نواز شر یف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے یہاں مقا می ہو ٹل میں پریس کا نفرنس کے دوران کیا اس مو قع پر سینئر رہنمامسلم لیگ ن غلام دستگیر خان، وزیر مملکت برائے قا نو ن عثمان ابراہیم صو با ئی وزیر منشا اللہ بٹ ،رانا مشہود،ممبران قومی وصو با ئی اسمبلی محمود بشیر ورک،شازیہ سہیل،عبدالر ف مغل ، تو فیق بٹ ،اقبال گجر ، نواز چوہان چئیر مین ضلع کو نسل مظہر قیوم نا ہرا ،مئیر سٹی میو نسپل کا رپو ریشن شیخ ثروت اکرام ،ڈپٹی مئیر سلمان خا لد ،رانا مقصود سمیت دیگر مقا می قائدین اور یو نین کو نسل چیئرمین بھی مو جو د تھے۔ وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پا رٹی قیادت کی ہدایت پرگوجرانوالہ آیا ہو ں ہمارا کو ئی ہدف ہے نہ ہم کسی کو چیلنج کر رہے ہیں آئین اور قانون ہمیں انصا ف نہ ملنے پر اظہار کا حق دیتا ہے مسلم لیگ ن کے کروڑوں ووٹر اپنے قائد نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کر تے تحفظا ت کے باوجود نواز شریف اور ان کا خا ندان جے آئی ٹی میں پیش ہوا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کے پہلے سال میں ہی سا زشوں کا آغاز ہو چکا تھا دھا ندلی اور پا نا ما کا ڈرامہ رچایا گیا ،لاک ڈاون ،قبریں کھو دنے اور ریا ستی عما رتوں پر حملہ آور ہو نے کو جمہوریت کہنے والوں پر عوامی قائد نواز شریف کے جی ٹی رو ڈ سے جا نے کے اعلان پر کپکپی طا ری ہو گئی ہے لیکن عوام کی عدالت ضرور لگے گی ۔

Leave a Reply