خراب میٹر سات دن میں تبدیل ، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ اور بجلی کی خریداری کے منصوبہ میں فرق دور کیا جائے،وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے خراب میٹر سات دن میں تبدیل کرنے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں کرنے اور بجلی کی خریداری کے منصوبہ میں فرق دور کرنے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر مو¿ثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایک …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے خراب میٹر سات دن میں تبدیل کرنے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں کرنے اور بجلی کی خریداری کے منصوبہ میں فرق دور کرنے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر مو¿ثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ وفاقی وزیر نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور ان کے چیف ایگزیکٹو افسران کی کارکردگی کا فروخت کئے جانے والے اور خرچ کئے جانے والے بجلی کے یونٹس میں فرق دور کرنے کی کامیابی اور ٹیرف میں فرق دور کرنے کی حکمت عملی کی بنیاد پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سی ای اوز ایک ماہ میں نیپرا کے ساتھ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی پٹیشنز دائر کریں اور کارپوریٹ اداروں کے طور پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بہتر مالیاتی انتظام کیلئے ان کی پیروی کریں۔

مزید خبریں