خصوصی انسداد پولیو جولائی اور اگست میں ہو رہی ہے،وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو جولائی اور اگست میں ہو رہی ہے، انہوں نے والدین، علما کرام، میڈیا اور تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ خدارا اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں، والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے پر آمادہ …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو جولائی اور اگست میں ہو رہی ہے، انہوں نے والدین، علما کرام، میڈیا اور تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ خدارا اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں، والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے پر آمادہ کریں تاکہ وائرس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا سکے۔ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بتایا کہ والدین کے انکار کی وجہ سے چار مزید پولیو کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ضلع جعفر آباد سے ایک، ضلع قلعہ عبداللہ سے ایک اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام بچوں کے والدین پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھے۔ اڑھائی سالہ بچہ اور ایک سالہ بچی کا تعلق ضلع بنوں اور 8 اور 9 ماہ کے بچوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ چاروں بچوں کو نہ تو معمول کے ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں اور نہ ہی پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply