مکہ مکرمہ ۔31مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور الحرمین کے شعبہ دینی امور نے خطبہ حج کا 35 زبانوں میں ترجمے کےلیے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ الحرمین الشریفین سے اسلام کا میانہ روی و اعتدال پسندی کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کےلیے 35 عالمی زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا …
خطبہ حج کا ترجمہ 35 زبانوں میں براہ راست سنا جا سکے گا

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔31مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور الحرمین کے شعبہ دینی امور نے خطبہ حج کا 35 زبانوں میں ترجمے کےلیے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ الحرمین الشریفین سے اسلام کا میانہ روی و اعتدال پسندی کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کےلیے 35 عالمی زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام کے اعتدال پسند پیغام کو دنیا میں پھیلانے کےلیے خطبہ عرفات کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔ یاد رہے کہ حج 2025 میں شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید خطبہ دیں گے۔ ایوان شاہی نے انہیں ذمہ داری تفویض کی ہے۔








