پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیروزوالا کے قریب کارروائی،900لیٹر مضرِ صحت دودھ تلف،سپلائر گرفتار
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیروزوالا کے قریب کارروائی،900لیٹر مضرِ صحت دودھ تلف،سپلائر گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور مضرِ صحت دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکر کو پکڑ کر سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کےمطابق کارروائی کے دوران 900لیٹر مضرِ صحت دودھ تلف کر دیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑی کو ملاوٹی دودھ لے جاتے ہوئے پکڑا، مضرِ صحت دودھ لاہور شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے شہری ناقص دودھ کے استعمال سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ علی الصبح سے رات گئے تک دودھ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کو روزانہ چیک کیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلساز مافیا کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنائیں گے۔







