بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کا عملہ 19 اگست سے یکم ستمبر تک مغربی افریقی ملک سینیگال کا دورہ کرے گا اور اس دوران سینیگال کے لیے نئی قرض سہولت کے تحت ممکنہ طور پر معاونت حاصل کرنے والی پالیسیوں اور اصلاحات پر بات چیت جاری رکھی جائے گی
آئی ایم ایف کا عملہ19 اگست سے سینیگال کا دورہ کرے گا
واشنگٹن۔18اگست (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کا عملہ 19 اگست سے یکم ستمبر تک مغربی افریقی ملک سینیگال کا دورہ کرے گا اور اس دوران سینیگال کے لیے نئی قرض سہولت کے تحت ممکنہ طور پر معاونت حاصل کرنے والی پالیسیوں اور اصلاحات پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔ رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کی مکمل ٹیم کا دو ہفتوں پر مشتمل یہ دورہ سینیگال کے لیے نئے قرض پروگرام کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران مزید تکنیکی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ 3 اگست کو آئی ایم ایف کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کا عملہ اس وقت دورے کے لیے تیار ہے جب حکام مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے خود کو تیار قرار دیں گے۔ یہ دورہ 2024 میں سامنے آنے والے قرضوں سے متعلق غلط رپورٹنگ کے معاملے کو حل کرنے کی کوششوں کا تازہ ترین مرحلہ ہوگا۔ اس معاملے کے باعث آئی ایم ایف کے سابقہ پروگرام کو روک دیا گیا تھا۔








