وفاقی وزیرِ داخلہ کا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آپریشن’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آپریشن’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے فتنۃ الہندوستان کے 9 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے ملکی بقا اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ فورسز کی یہ پے در پے کامیابیاں قومی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف بلا تفریق اور پوری ریاستی قوت سے آپریشنز جاری ہیں اور امن کے مکمل قیام تک بدستور جاری رہیں گے