سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
سپیکر قومی اسمبلی کا 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ منگل کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے قوم اور سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں،بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے







