خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر قطر کی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر قطر کی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر قطر کی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جمعرات کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں عزیز بھائی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی صاحب کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نہایت گرمجوش اور تعمیری گفتگو کے دوران ہم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کیلئے جاری تمام کوششوں کی مشترکہ حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عزیز بھائی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی صاحب کی قیادت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، نیز پاکستان کی جانب سے خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔








