خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، کرغزستان میں چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے ملنا چاہوں گا، 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ دوبدو ملاقات ہو گی،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ دورہ کرغزستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ون آن ون ملاقاتیں ہوں گی، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے بالخصوص ملنا چاہوں گا، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں ن شنگھائی تعاون …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ دورہ کرغزستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ون آن ون ملاقاتیں ہوں گی، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے بالخصوص ملنا چاہوں گا، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں ن شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کرغزستان کے شہر بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اوروہ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ وہ آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے ، اس کے علاو وہاں تین اہم دو طرفہ اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ چین اور ،روس کے وزرائے خارجہ سے وہ بالخصوص ملنا چاہیں گے کیونکہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر انہیں تشویش ہے، دونوں پی فائیو کے مستقبل پانچ ممبران میں شامل ہیں،میں چاہوں گا کہ ان سے مشاورت کروں گا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ واپسی پر ایک خاص اجلاس بھی بلایا ہے جس میں ہم اس بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے تا کہ جب ایران کے وزیر خارجہ تشریف لائیں تو ہم پاکستان کا نقطہ نظر واضح طور پر ان کے سامنے رکھ سکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply