اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ہے، اس معاملے پر پوری کابینہ متفق ہے، اگر اس اہم نوعیت کے معاملے کو فائلوں میں خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی …
خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ہے، عدالت نے جو اعتراض اٹھایا ہے اسے دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے، توقع ہے معاملہ حل ہو جائے گا ، ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ہے، اس معاملے پر پوری کابینہ متفق ہے، اگر اس اہم نوعیت کے معاملے کو فائلوں میں خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے عدالت نے جو اعتراض اٹھایا ہے اسے دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے، توقع ہے کہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اصولی طور پر ٹھیک فیصلہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر ساری جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر اور متحرک بیوروکریسی ملکی نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے اسلئے تمام سیاسی جماعتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے لوگوں کو عدالتی معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتی ہے تاکہ پارلیمانی اور جمہوری امور بہتر انداز سے چلتے رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبے میں گڈ گورننس کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عثمان بزدار محنت اور دیانت داری سے پیشہ ورانہ امور نبھا رہے ہیں۔








