خطے کے دیگر ممالک کی طرح سرمایہ کاروں ، مینو فیکچررز اور برآ مد کنندگان کے لئے توانائی کے خصوصی ٹیرف متعارف کرائے جائیں، مدثر مسعود چوہدری

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح حکومت سرمایہ کاروں ، مینو فیکچررز اور برآ مد کنندگان کے لئے توانائی کے خصوصی ٹیرف متعارف کرائےتاکہ کاروباری سر گرمیاں عروج حاصل کریں جس سے معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح حکومت سرمایہ کاروں ، مینو فیکچررز اور برآ مد کنندگان کے لئے توانائی کے خصوصی ٹیرف متعارف کرائےتاکہ کاروباری سر گرمیاں عروج حاصل کریں جس سے معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک سرمایہ کاروں اور بر آمد کنندگان کو غیر معمولی ریلیف اور مراعات دیتے ہیں جس سے نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ برآمدات کے فروغ اور ٹیکسوں کی وصولی میں بھی مثبت پیش رفت ہوتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرمایہ کاروں کے خدشات دور کیا جائے تاکہ ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری و صنعتی شعبہ کو مراعات کی فراہمی سے قومی مصنوعات عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کر سکیں گی اور ملکی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

مزید خبریں