خلوص نیت سے افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آج پاکستان کی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وہ بدھ کو وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آج پاکستان کی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وہ بدھ کو وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ نے کی جبکہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکرٹریز، سفرائ، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی تازہ رپورٹ کے مندرجات سے شرکاءاجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے وہاں پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کےلئے جدوجہد کو سراہا جا رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا بھارت کے رویہ پر کھل کر آواز اٹھا رہا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آج پاکستان کی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے خلوص نیت سے افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے، ہم نے افغانستان کی درخواست پر بارڈر پر مال بردار ٹرکوں کی نقل و حرکت کیلئے بارڈرز اور زمینی راستوں کو کھولا۔ ایرانی قیادت نے مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دینے اور ایران پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں جتنی ہندوتوا سوچ آگے بڑھ رہی ہے، اسی طرح دنیا پاکستان کے رویہ کی معترف ہو رہی ہے۔ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی درجہ بندی کو 2022ءتک بڑھا دیا گیا ہے جو ایک خوش آئند خبر ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فاٹف (ایف اے ٹی ایف ) میں بھی انشاءاللہ ہمیں کامیابی حاصل ہو گی، کورونا وبائی چیلنج پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے شدید مشکلات کا باعث ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ایک طرف اپنے لوگوں کو اس وباءکا شکار ہونے سے بچانا ہے اور دوسری طرف ہمیں انہیں بھوک سے بھی بچانا ہے۔ کورونا وباءکی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت 3 فیصد تک سمٹنے جا رہی ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 12 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم نے گلوبل ڈیٹ ریلیف اقدام کا آغاز کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی معاشی اداروں جی۔20 اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے حوصلہ افزاءردعمل سامنے آیا۔ بھارت کی طرف سے مستقل منفی رویہ کے باوجود کورونا عالمی وباءپر جب سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی دعوت ملی تو ہم خطہ کو اور اس عالمی وباءکو پیش نظر رکھتے ہوئے اس میں شامل ہوئے، ہم نے علاقائی سطح پر کورونا وباءکے خلاف مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کیلئے سارک ممالک کے وزراءصحت ویڈیو کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لانے کیلئے ہم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالہ سے شرکاءاجلاس کو اب تک کی صورتحال پر مو¿ثر بریفنگ دی۔ شرکاءنے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے ہندوستان کی ہندوتوا سوچ کا پردہ چاک کرنے اور بہترین معاشی سفارت کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے مو¿ثر کاوشیں بروئے کار لانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد پیش کی۔