اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی تعمیر، خاندان کی تربیت اور قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،پاکستانی خواتین نے تعلیم،صحت، سیاست، معیشت اور سماجی خدمات سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم دنیا بھر کی …
خواتین معاشرے کی تعمیر، خاندان کی تربیت اور قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی تعمیر، خاندان کی تربیت اور قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،پاکستانی خواتین نے تعلیم،صحت، سیاست، معیشت اور سماجی خدمات سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم دنیا بھر کی خواتین کو ان کے عالمی دن کے موقع پر ان کی جدوجہد،حوصلے اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی تعمیر، خاندان کی تربیت اور قومی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،پاکستانی خواتین نے تعلیم، صحت، سیاست، معیشت اور سماجی خدمات سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی محنت، عزم اور قربانیاں ہمارے معاشرے کو مضبوط بناتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئیں اس دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہم خواتین کے حقوق، عزت اور برابری کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں ہر خاتون محفوظ، بااختیار اور باوقار زندگی گزار سکے۔








