خواتین کی ضمنی انتخابات میں فعال شرکت انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے، پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے کہا ہے کہ خواتین کی ضمنی انتخابات میں فعال شرکت انہیں بااختیار بنانے کی جانب عزم کا اظہار ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں فعال شرکت کی اہمیت کے بارے میں شعور رکھتی ہیں۔ ووٹ کے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے کہا ہے کہ خواتین کی ضمنی انتخابات میں فعال شرکت انہیں بااختیار بنانے کی جانب عزم کا اظہار ہے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں فعال شرکت کی اہمیت کے بارے میں شعور رکھتی ہیں۔ ووٹ کے حق کا استعمال خواتین کی مضبوطی کی جانب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تمام مثبت سرگرمیوں میں زیادہ شعور کا حامل ہونا چاہئے جو ان کی زندگی میں ترقی کو ممکن بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ضمنی انتخاب میں دلچسپی کم ہوتی ہے لیکن اب خواتین نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں کے انتخاب میں بھرپور طریقے سے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو حلقوں کے علاوہ خواتین کا ٹرن آﺅٹ 10 فیصد رہا جس سے ان کی قومی معاملات میں دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔