خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے کی زمینوں پر تہہ بازاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے کی زمینوں پر تہہ بازاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر ماڈل کھوکھا بازار قائم کرنے کے لئے پلان تیارکرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں شہروں کے مصروف علاقوں میں ریلوے کی زمینوں پر ماڈل کھوکھا بازار قائم کرنے کا پلان …

خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے کی زمینوں پر تہہ بازاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر ماڈل کھوکھا بازار قائم کرنے کے لئے پلان تیارکرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں شہروں کے مصروف علاقوں میں ریلوے کی زمینوں پر ماڈل کھوکھا بازار قائم کرنے کا پلان تیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ پلان ریلوے کی کمپنیاں ریل کاپ اور ریڈیمکو کے علاوہ پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر تیار کریں ، اس پلان کے ذریعے نہ صرف پاکستان ریلویز ملک بھرمیں لاکھوں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی میں معاون ہوگابلکہ اپنی زمینوں کا تحفظ کرتے ہوئے آمدن میں بھی اضافہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کھوکھا بازاروں سے شہروں کی مصروف سٹرکوں پر تجاوزات میں کمی آئے گی اور شہریوں کو بھی صاف ستھرے ڈیزائن کئے گئے بازاروں سے اشیاءسستے داموں مہیا ہوسکیں گی۔ خواجہ سعد رفیق ریلوے کی زمینوں پر تہہ بازاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ ارشدسلام خٹک نے مجوزہ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave a Reply