خوارج نہ دین کے ، نہ ہی انسانیت کے،یہ صرف تباہی چاہتے ہیں ، ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے،کیڈٹ کالج وانامیں زیرتعلیم طلبہ کے والدین کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خوارج نہ دین کے ہیں نہ ہی انسانیت کے۔ یہ صرف تباہی چاہتے ہیں اور ہم محسود، وزیر اور پورا علاقہ سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج وانا میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خوارج نہ دین کے ہیں نہ ہی انسانیت کے۔ یہ صرف تباہی چاہتے ہیں اور ہم محسود، وزیر اور پورا علاقہ سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کے بعدزیر تعلیم طلبہ کے والدین کا ویڈیو پیغام سامنے آگیاجس میں انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا میں زیادہ تر طلبہ مقامی ہیں۔

ہم نے اپنے بچوں کو اس لیے سکول بھیجا کہ پڑھ لکھ کر کچھ بن جائیں لیکن یہ ظالم خوارجی معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔خوارج نہ دین کے ہیں نہ ہی انسانیت کے۔ یہ صرف تباہی چاہتے ہیں اور ہم محسود، وزیر اور پورا علاقہ سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے حملے کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2دہشتگرد موقع پر جہنم واصل کر دیئے گئے۔پاک آرمی زندہ باد۔