خواہش ہے کراچی اور لاہور کے درمیان فائنل میچ ہو،راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر

کراچی۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کے فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کراچی اور لاہور کے درمیان فائنل میچ ہو۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ان حالات میں پی ایس ایل دوبارہ کرانا پی سی بی اور انتظامیہ کی کامیابی ہے۔ پاکستان میں دس سال تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی۔ خوشی ہے کہ کراچی کنگز اپنے گرائونڈ میں کھیل رہی …

کراچی۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کے فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کراچی اور لاہور کے درمیان فائنل میچ ہو۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ان حالات میں پی ایس ایل دوبارہ کرانا پی سی بی اور انتظامیہ کی کامیابی ہے۔ پاکستان میں دس سال تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی۔ خوشی ہے کہ کراچی کنگز اپنے گرائونڈ میں کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے اہم کردار ادا کیا،ان کی کمی محسوس ہو گی،شعیب اختر نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ لاہور قلندرز بہتر سے بہترین پرفارمنس پیش کرے، لاہور قلندرز متوازن ٹیم ہے‘ ان کا ردھم بنا ہوا ہے۔ لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی موجودگی میں اچھا ہے، یہ دونوں کھلاڑی لاہور قلندرز کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی اور لاہورکے درمیان فائنل میچ ہو۔

مزید خبریں