کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی)خود انحصاری کے تحت پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے پاکستان کے پہلے فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) جہاز نمبر 4 کی لانچنگ کی تقریب بدھ کوکراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں پاک بحریہ، بری افواج، سرکاری، نجی اداروں اور شپ یارڈ کے اعلیٰ افسران شریک …
خود انحصاری کے تحت تعمیر کئے جانے والے پاکستان کے پہلے میزائل بردار جہاز کی لانچنگ

مزید خبریں
کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی)خود انحصاری کے تحت پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے پاکستان کے پہلے فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) جہاز نمبر 4 کی لانچنگ کی تقریب بدھ کوکراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں پاک بحریہ، بری افواج، سرکاری، نجی اداروں اور شپ یارڈ کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔انہیں بتایا گیا کہ یہ فولادی ہل اور المونیم سپر اسٹرکچر کا حامل ایک کثیر المقاصد اور جدید جنگی جہاز ہے جس کی لمبائی 63 میٹر، ڈسپلیسمنٹ 560 ٹن جبکہ رفتار 30 ناٹ ہے۔ جہاز میں جدید ملکی ساختہ دفاعی اور دیگر آلات نصب ہیں جس کی وجہ سے یہ پاک بحریہ کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کو خود انحصاری کے قومی ہدف کے حصول کی جانب ایک شاندار قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ ان چند پبلک سیکٹر صنعتوں میں شامل ہے جنہوں نے پچھلی ایک دہائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقصانات سے نکل کر وزارت دفاعی پیداوار کے ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہوا۔ انہوں نے ملک کی آئندہ کی معاشی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت نئے شپ یارڈ کی تعمیر کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ قبل ازیں ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پاک بحریہ اور وزارت دفاعی پیداوار کو ان کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ نے حالیہ سالوں میں عالمی معیار کے مطابق کئی بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جس کے نتیجے میں پاک بحریہ نے شپ یارڈ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دو عدد ٹگس اور دو عدد ملجم کلاس کارویٹس کے تعمیراتی منصوبے دیئے گئے۔ ٹگس پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ دو ملجم کلاس کارویٹس جیسے بڑے منصوبے شروع کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے شپ یارڈ کی تعمیر اتی ڈھانچے کی بہتری اور پاک بحریہ کیلئے آبدوزوں کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کام تیزی کے ساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ شپ یارڈ اپنے تمام منصوبے بروقت اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔








