محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چند مقامات پر تیز موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آبادمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چند مقامات پر تیز موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح ،رات کے اوقات میں سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہاراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
بارش گلگت بلتستان: استور 36، بگروٹ 07، گلگت، بونجی اور چلاس 06، سکردو 04، گوپس 01، خیبر پختونخوا: پاراچنار 30، کالام 17، پٹن 11، کاکول 08، چترال، بالاکوٹ اور بنوں 06، میر خانی 05، لوئر دیر، سیدو شریف اور چراٹ 04، دیر اور دروش 03، مالم جبہ اور باچا خان ائیرپورٹ 02، پشاور سٹی 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفرآباد سٹی 08، مظفرآباد ائیرپورٹ 07، راولا کوٹ 04، کوٹلی 01، پنجاب: مری 07، اٹک 04، اسلام آباد سٹی 02، اسلام آباد ائیرپورٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔منگل کوریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، شہید بینظیرآباد 41، چھور، دادو، ٹنڈو جام 39ریکارڈ کیا گیا۔








