اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس کے مطابق 6 نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ 5 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں میں آزاد …
خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس کے مطابق 6 نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ 5 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں میں آزاد امیدوار، 5 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف، 3 حلقوں میں جمعت علماءاسلام (ف) کامیاب قرار پائی جبکہ جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن دو ہفتوں تک کر دیا جائے گا۔








