خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں کا سلسلہ 20 جولائی سے 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 20 جولائی سے 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،کوہاٹ،کرک، بنوں، ٹانک،لکی مروت، ڈی آئی خان ،باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد ہری پور، پشاور، چارسدہ، …

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 20 جولائی سے 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،کوہاٹ،کرک، بنوں، ٹانک،لکی مروت، ڈی آئی خان ،باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ،مردان، صوابی،ہنگو،اور کرم اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

21 سے 25 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث گلیات،مانسہرہ ،کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان اضلاع کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کےلیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں کو الرٹ اور پیشگی دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ مقامی انتظامیہ حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اقدامات کرے، ندی نالوں اور ڈرینج سسٹم کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے،

کسانوں کو فصلوں کی جلد کٹائی اور محفوظ جگہوں پر ذخیرہ کرنے جبکہ مویشی پال حضرات کو مویشیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے. پی ڈی ایم اے نے قومی و صوبائی شاہراہوں پر مسافروں کو محتاط رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ جگہوں پر پناہ لیں، ادارے نے ایمرجنسی سروسز کی دستیابی اور عملے کی تیاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تمام اداروں کو موسمی الرٹس مقامی زبانوں میں پھیلانے اور تمام متعلقہ اداروں کو متبادل روٹس اور ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔