خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

پشاور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سال بھر میں 14 اضلاع میں دہشت گردی کے مجموعی طور پر 1588 کیس رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جاری رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع بنوں …

پشاور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سال بھر میں 14 اضلاع میں دہشت گردی کے مجموعی طور پر 1588 کیس رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جاری رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع بنوں میں سامنے آئے، جہاں 394 مقدمات درج کیے گئے۔

شمالی وزیرستان میں 181، پشاور میں 163، اور ڈی آئی خان میں 152 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔سی آئی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں 3 ہزار 437 افراد دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، شمالی وزیرستان میں 887، جبکہ ڈی آئی خان میں 865 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں شامل ہیں دیگر اضلاع میں بھی دہشت گردی کے مختلف واقعات پیش آئے اور کئی ملزمان گرفتار یا زیر تفتیش ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں اور سی آئی ڈی، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ادارے ریاست کے قانون کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں سکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دی جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کے منصوبے بروقت ناکام بنائے جا سکیں۔

مزید خبریں