خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کے بعد روا ں سال میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ ترجمان این ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ اقدامات اور موثر حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کے بعد روا ں سال میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ ترجمان این ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ اقدامات اور موثر حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو لاعلاج مرض ہے، لیکن بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے، پولیو سے تحفظ کے لیے ہر مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔