ایبٹ آباد۔ 09 فروری (اے پی پی):سابق وفاقی وزیرمرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام نے تحریک انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی کال کومسترد کیا۔یہ واضح طور پر عوام کا صوبائی حکومت کی پالیسوں اور ناکام طرز سیاست پر عدم اعتماد ہے، تاجروں کا کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا تھا اور90 فیصد بازار کھلے رہے۔پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ …
خیبرپختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی کال کومسترد کیا،مرتضیٰ جاویدعباسی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 09 فروری (اے پی پی):سابق وفاقی وزیرمرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام نے تحریک انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی کال کومسترد کیا۔یہ واضح طور پر عوام کا صوبائی حکومت کی پالیسوں اور ناکام طرز سیاست پر عدم اعتماد ہے، تاجروں کا کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا تھا اور90 فیصد بازار کھلے رہے۔پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ عوام کی آواز ہے کہ وہ امن، استحکام اور معاشی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ تاجروں کو ہراساں کرتے رہے اور دکانوں کو زبردستی بند کروانے کی کوشش کرتے رہے، ان عناصر کو قانون کے مطابق سزادی جانی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ان کے لیے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سب سے اہم ہے۔








