پشاور۔ 30 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،مردان ،چارسدہ ،صوابی ،ٹانگ ،کرک ،بنوں ،شمالی وجنوبی وزیرستان میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے ۔پی ڈی ایم اے کےمطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل …
خیبر پختونخوامیں حالیہ بارشوں سے 9 افراد حاں بحق، 47زخمی

مزید خبریں
پشاور۔ 30 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،مردان ،چارسدہ ،صوابی ،ٹانگ ،کرک ،بنوں ،شمالی وجنوبی وزیرستان میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے ۔پی ڈی ایم اے کےمطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا یہ حادثات صوبہ کے دو اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔عوام سےاپیل کی گئی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں ، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔








