خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ہانگژو حکومت کے درمیان ای کامرس میں سٹریٹجک تعاون کے لیے مفاہمتی ہادداشت پر دستخط

بیجنگ۔23نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور چین کے شہر ہانگژو میونسپل بیورو آف کامرس(ہانگژو حکومت )کے درمیان خیبر پختونخوا میں ای کامرس اور اس سے متعلقہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سٹریٹجک تعاون کے لیے مفاہمتی ہادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس ضمن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے تقریب چائنا انوویشن سمٹ کے دوران منعقد کی گئی۔ …

بیجنگ۔23نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور چین کے شہر ہانگژو میونسپل بیورو آف کامرس(ہانگژو حکومت )کے درمیان خیبر پختونخوا میں ای کامرس اور اس سے متعلقہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سٹریٹجک تعاون کے لیے مفاہمتی ہادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

اس ضمن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے تقریب چائنا انوویشن سمٹ کے دوران منعقد کی گئی۔ ہانگژو چین کا صنعتی شہر ہے جہاں لائٹ انڈسٹری ،زراعت اور ٹیکسٹائل جیسے بہت سے متنوع شعبے بھرپور کام کر رہے ہیں ۔ اسے ساحلی چین کے لیے ایک اہم مینوفیکچرنگ بیس اور لاجسٹکس مرکز سمجھا جاتا ہے نیز یہ شہر ای کامرس اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت سےخیبر پختونخوا میں ای کامرس سے متعلق مراکز کے قیام کے لیے چینی سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کریں گے۔ نیز اس سے مقامی سطح پر خدمات فراہم کرنے والوں کی ان کے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون اور تجربے کے اشتراک کے لیے بھی راہ ہموار ہو گی اور یہ مفاہمتی یادداشت دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرے گی۔

مزید خبریں