واشنگٹن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش ، عراق و شام سے فرار ہو رہی ہے امریکی وزیر خارجہ نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شدت آنے سے پتہ چلتا ہے کہ داعش شام اور عراق سے بھاگ رہی ہے۔ سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے …
داعش عراق و شام سے بھاگ رہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش ، عراق و شام سے فرار ہو رہی ہے امریکی وزیر خارجہ نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شدت آنے سے پتہ چلتا ہے کہ داعش شام اور عراق سے بھاگ رہی ہے۔ سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اولاندو کلب میں فائرنگ ، فرانس کے شہر نیس کے واقعے اور ترکی کے استنبول ایئر پورٹ پر ہونے والے حملوں کو معمولی نوعیت کا قرار دیا اور کہا کہ ان واقعات سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ گروہ اپنے مرکز میں مضبوط ہے بلکہ یہ حملے ، ایسے دشمن کی شکست کا نتیجہ ہیں جو خود کو مزید گھرا ہوا دیکھ رہا ہے۔









