کوئٹہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رندکے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ …
دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رندکے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،حادثے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔حادثے کی وجوہات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان کو گہرا دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا، صوبے میں مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس اور حفاظتی اقدامات پر مثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں مختلف دفعات 322، 320،337/g، 279،427،34ت پ شامل ہیں۔








