دبئی۔20جون (اے پی پی):دبئی میں والدہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پانچ سالہ بچہ چلتی گاڑی سے گرزخمی ہو گیا۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی پولیس میں شعبہ آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے بتایا کہ ’بچے کی والدہ گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک سائیڈ سیٹ کا دروازہ کھل جانے سے بچہ گاڑی سے گر گیا۔
کرنل المزروعی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ضوابط کے تحت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے جو اس قسم کے حادثات کی روک تھام کےلیے بے حد اہم ہے ، سیٹ بیلٹ کا استعمال کیے جانے کی صورت میں یہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔کرنل المزروعی نے کہا کہ بچوں کو گاڑی میں سوار کرنے سے قبل ’سیفٹی چائلڈ لاک‘ ضرور آن کردیں تاکہ چلتی گاڑی میں اندر سے دروازہ نہ کھل سکے۔ع
ینی شاہدین کاکہنا ہےکہ کیونکہ گاڑی کی رفتار کافی کم تھی جس کی وجہ سے سنگین حادثہ رونما نہ ہوا اوربچے کے گرتے ہی خاتون نے گاڑی روک لی تھی۔